بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گا : رضوان الرحمن خان

Posted on 26 August 2020 by Zonal Admin

بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ عدلیہ پر لوگوں کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنے گا : رضوان الرحمن خان

ممبئی : تبلیغی جماعت پر بامبے ہائی کورٹ کے منصفانہ فیصلہ کی پذیرائی کرتے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر نے کہا ’’بامبے ہائی کورٹ کے ذریعہ بیرون ملک کے تبلیغی اراکین کیخلاف ایف آئی آر کو مسترد کیا جانا خوش آئند ہے جس سے اس مشکل دور میں عوام کا عدلیہ پر اعتماد مضبوط ہوگا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے عدالتی نظام میں عدل و مساوات کی جڑیں گہرائی تک پیوست ہیں ‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ “سیاست ، انتظامیہ اور میڈیا پر بامبے ہائی کورٹ کی تنقید بروقت اور موقع کی مناسبت سے  ہے۔ اُمّید ہے کہ ‘ متعلقہ افراد’ اپنی ناکامیوں کے لیے ‘ قربانی کا بکرا ‘ تلاش کرنے کی بجائے اصلاحی اقدامات اٹھائیں گے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
——————————————
Media Cell
Jamaat-e-Islami Hind Maharashtra
[email protected]

  • Post a comment

    Threaded commenting powered by interconnect/it code.

ऑनलाईन प्रेषित परिचय संमेलन २०२०

Get the latest updates via Email

Watch Our Latest Video

VISIT OUR OTHER WEBSITES