Tag Archive | "Aurangabad"

Tags: ,

اورنگ آباد میں سد بھاونا منچ کا قیام

Posted on 16 March 2023 by JIH MH Admin

aurangabad-Sadbhavna-Manch

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر اورنگ آباد کے زیر اہتمام 10 مارچ 2023 کو Alankar ہوٹل میں سد بھاونا منچ کا قیام عمل میں آیا 52 وطنی اور ملّی بہنوں کی شرکت رہی شہر کے سماجی گروہوں سے تعلق رکھنے والی اہم اور با اثر وطنی اور ملّی بہنوں کےساتھ سد بھاونا منچ بنایا گیا منچ کا کنوینر شائستہ قادری کو بنایا گیا اور معاون Jaye Shiri Shirke کو بنایا گیا منچ بستی کے حالات پر نظر رکھے گا اور کسی نا خوشی گوار واقع کے ہوجانے یا امکان ہونے کی صورت میں مصلحت سے عوام کو امن و شانتی برقرار رکھنے پر آمادہ کرے گا

قرآن کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا تلاوت فہیم النساء نے پیش کی مراٹھی میں ترجمہ نسیم بانو نے پیش کیا افتتاحی کلمات شائستہ قادری نے پیش کیا اختتامی خطاب میں محترمہ ساجدہ پروین صاحبہ سیکریٹری شعبہ خواتین مہاراشٹر نے کہاکے منچ کے مقاصد مختلف مذہبی اور سماجی گروہوں کے درمیان ایک دوسرے کے مذہب عقیدے نظریئے کا احترام اور حقوق کا شعور پیدا کرنا فرقہ وارانہ ہم آہنگی آپسی محبت اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور پروان چڑھا نا خواتین کے مختلف مسائل جیسے جہیز کی رسم دُختر کشی گھریلو اور سماجی مظالم تعلیمی مسائل وغیرہ کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنا اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

Comments (0)

ऑनलाईन प्रेषित परिचय संमेलन २०२०

Get the latest updates via Email

Watch Our Latest Video

VISIT OUR OTHER WEBSITES