جماعت اسلامی ہند بھیونڈی کی جانب سے مکہ مسجد میں کورونا متاثرین کیلئے مفت آکسیجن مرکز کا قیام

Posted on 25 June 2020 by Webmaster JIH Maharashtra

3 2

 

 

 

 

 

 

 

بھیونڈی : بھیونڈی کی مکہ مسجد میں جماعت اسلامی ہند بھیونڈی ، ایم پی جے اور شانتی نگر ٹرسٹ  نے ایک نادر مثال قائم کرتے ہوئے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے آکسیجن مرکز کا قیام کیا ہے ۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ مکہ مسجد کے ایک حصہ میں پانچ بیڈ کے ساتھ کورونا متاثرین کو آکسیجن فراہم کرنے کا نظم کیا گیا ہے ۔حالیہ عالمی وبا کورونا سے ریاست مہاراشٹر اور ممبئی خاص طور سے متاثر ہے ۔ ممبئی سے قریب بھیونڈی میں بھی حالات تشویشناک ہیں ۔ بھیونڈی میں ویسے بھی صحت مراکز خود بیمار ہے اور وبا کے خوف سے نجی کلینک بند پڑے ہیں ۔ اس وبائی دور میں حکومت سے زیادہ عوامی تنظیموں نے ایک دوسری کی مدد کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ۔ مذکورہ وبائی دور میں مسلمانوں اور مسلم تنظیموں نے امداد باہمی اور مہاجر مزدوروں کی دیکھ بھال کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ۔

جماعت اسلامی بھیونڈی کے امیر مقامی کہتے ہیں’’ بھیونڈی نظامپورا کورونا سے زیادہ متاثر ہے ، یہ علاقہ گھنی آبادی والا ہے جس کے سبب کورونا تیزی سے پھیلا ہے ۔کورونا کے خوف سے نجی پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں نے اپنی کلینک بند کی ہوئی ہے ۔ یہاں کی آبادی میں وبائی امراض کے تعلق سے بیداری کی بھی کمی ہے اور وہ مہنگے علاج کا بوجھ بھی نہیں اٹھا سکتے ۔ اسلئے ہم نے اپنی بساط بھر یہ کوشش کی ہے‘‘ ۔امداد باہمی اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے اسی جذبہ کے تحت بھیونڈی میں جماعت اسلامی ، ایم پی جے اور شانتی نگر ٹرسٹ نے مشترکہ طور سے کورونا وبا سے متاثرین کی مدد کیلئے مکہ مسجد میں ہی پانچ بستروں سے آراستہ آکسیجن مرکز کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ مرکز مکہ مسجد میں شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسلامک سینٹر بھیونڈی میں جماعت اسلامی بھیونڈی نے آکسیجن سلینڈر کی مفت سپلائی شروع کی ہے جہاں سے  ضرورت مند شناخت بتاکر آکسیجن سلینڈر لے جاسکتے ہیں ۔

شانتی ٹرسٹ کے قیصر  مرزا جو مذکورہ مسجد کے منتظم ہیں نے کہا ’’خدمت خلق اسلام کی ایک بنیادی تعلیم ہے ۔ مسجد صرف نماز کیلئے ہی نہیں ہے ، اسے کمیونٹی سینٹر کے طور پر اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہوبود کیلئے بھی  استعمال کیا جاسکتا ہے ۔مکہ مسجد نمازیوں کیلئے بند کردی گئی تھی اور کورونا کے سبب لاک ڈائون میں وہ ویران پڑی تھی ،اس لئے ہم نے اس کے کچھ حصوں کو ان لوگوں کی مدد استعمال کیا جو علاج کرانے سے معذور تھے‘‘
ایسےدور میں جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے مذکورہ پیشقدمی خوش آئند ہے ۔اب تک ستر مریضوں نے اس استفادہ کیا ہے اس کے علاوہ ۸ ؍ مریضوں کیلئے آکسیجن کے ۱۵ ؍ سلینڈر ان کے گھروں پر بھیجے جاچکے ہیں ۔

ذات ومذاہب سے بالاتر ہوکر جماعت اسلامی بھیونڈی یہ خدمات فراہم کررہی ہے ۔واضح ہوکہ کہ موجودہ وبائی بحران میں جماعت اسلامی مہاراشٹر نے ۶ ؍ کروڑ ۹۳ ؍لاکھ سے زائد رقم کی ریلیف تقسیم کی ہے جس میں کھانا ، سفر خرچ ، دوائی اور دیگر طبی امداد شامل ہیں ۔
——————————————–
میڈیا سیل،
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر
09137050873
[email protected]

unnamed 1

  • Post a comment

    Threaded commenting powered by interconnect/it code.

Western Maharashtra Flood Relief By JIH Mahrashtra | News 18

Get the latest updates via Email

Watch Our Latest Video

VISIT OUR OTHER WEBSITES