Categorized | Announcements

Obituary- Muhammad Ashfaq Ahmad

Posted on 20 October 2018 by Webmaster JIH Maharashtra

پریس ریلیزWhatsApp Image 2018-10-20 at 13.31.00
آج صبح اورنگ آباد میں جناب محمد اشفاق احمد صاحب انتقال فرما گئے.
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، پسماندگان کو صبر اور جماعت اسلامی ہند کو انکا نعم البدل بخشے. آمین
مرحوم کے انتقال پر انجینیئر توفیق اسلم خان صاحب، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہارشٹر نے ایک بیان میں کہا کہ”مرحوم نے اپنی پوری زندگی اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند کی خدمت میں لگا دی‘‘.
انکی عمر68 سال تھی ۔انہوں نے نوجوانی میں ہی جماعت اسلامی ہندکی رکنیت اختیار کرلی تھی ۔اور علاقہ اورنگ آبادکی اسلام پسند طلبہ تحریک سے وابستہ ہو گئے تھے۔ 1982 ؁ء میں جماعت اسلامی ہند کی تحریک پر جب مختلف طلبہ تنظیمیں مل کر SIO بنی تو وہ بھی اس میں شامل ہو گئے اور ریٹائر ہونے سے قبل اس کے دوسرے کل ہند صدر منتخب ہوئے.
تعلیمی قابلیت کی بنا پر مرحوم 26سال تک جماعت اسلامی ہند کے شعبہ تعلیم کے سکریٹری رہے. انہوں نے مرکزی مکتبہء اسلامی سے مطبوعہ تمام نصابی کتابوں پر نظر ثانی کی اور ان کو نئے انداز سے مرتب کیا.آپ الحرا ایجوکیشن اینڈ ویلیفئیر سوسائٹی اورنگ آباد کے بانی و صدر تھے۔
حکومت اور دیگر اداروں سے شائع ہونے والے مخالف اسلام مواد پر بھی مرحوم کڑی نظر رکھتے تھے.
محمد اشفاق احمد صاحب نے پورے ملک کے دورے کیے اور ہزاروں اساتذہ کی اسلامی خطوط پر تربیت کی. مرحوم کو سب محبت و عقیدت سے مربیِ محترم کہتے تھے.
مرکز جماعت کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوکر اورنگ آباد مہاراشٹر لوٹ آئے تھے ۔ عمر کے آخری پڑاؤ میں کچھ ا مراض لاحق ہونے کی وجہ سے وہ کافی کمزور ہو گئے تھے.لیکن علالت کے باوجود اساتذہ کی تربیت کے لیے ریاست میں دورے کرتے رہے.اور ابھی 14؍اکتوبر 2018کوہی اورنگ آباد میں منعقدہ شعبہ تعلیم جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کے ایک روزہ ریاستی صدور مدرسین اور اسکول انتظامیہ کے ورک شاپ میں آپ نے شرکت کی اور مندوبین کی رہنمائی بھی فرمائی۔ آج صبح تھوڑی سی طبعیت کی ناسازی کے بعد حرکت قلب بند ہو جانے سے آپ اس دارے فانی سے کوچ کر گئے۔ان کے انتقال سے ان کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ ملک وملت اور تحریک اسلامی کا بھی بہت بڑا نقصان ہوا ہے.
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلٰی علیین میں بلند درجات عطا فرمائے. آمین” ریحان انصاری
سیکریٹریشعبہ میڈیا ، جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر

  • Post a comment

    Threaded commenting powered by interconnect/it code.

ऑनलाईन प्रेषित परिचय संमेलन २०२०

Get the latest updates via Email

Watch Our Latest Video

VISIT OUR OTHER WEBSITES